کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں جاری ہے جب کہ کوئٹہ کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہورہا ہے اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے گئے ہیں جو رویت ہلال کی شہادتیں حاصل کرکے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔ کوئٹہ کی زونل کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالحق حقی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ مولانا عبدالحق حقی نے کوئٹہ شہر میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں یکم ذی الحج پیر 7 اکتوبر کو گی جب کہ عید الاضحی 16 اکتوبر بروز بدھ منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح عازمین 14 اکتوبر بروز پیر کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔