Private institutions in the province must have security guards and required to install CCTV cameras

صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے پولیس فورس میں تقرریاں اور تبادلے میرٹ پر کئے جائیں گے، ناصر درانی فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی فاٹا سے ہورہے ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر درانی نے کہا کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لہٰذا صوبے میں بہتر حکمرانی کے لئے قیام امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے پولیس فورس میں تقرریاں اور تبادلے میرٹ پر کئے جائیں گے جس کے لئے صوبائی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، اس کے باوجود بھی اگر کوئی پولیس اہکار کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا۔
ناصر درانی نے کہا کہ صوبے میں نجی اداروں کو اپنے سیکیورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا پابند بنانا ہوگا تاکہ پولیس نفری تقسیم نہ ہو اور اہم مقامات کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جاسکے

Post Your Comments