پنجاب کے علاقے جھوک فرید کے ہندو خاندان کے 18 افراد نے اسلام قبول کرلیا

خواجہ غلام فرید کے مزار کے سجادہ نشین میاں غوث محمد نے مزار پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا۔ فوٹو: رائٹرز کان پور: پنجاب کے علاقے جھوک فرید میں 18 فراد پر مشتمل ایک ہندو خاندان نےا سلام قبول کر لیا۔ خواجہ غلام فرید کے مزار کے سجادہ نشین میاں غوث محمد نے مزار پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کر کے اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے۔ اسلام قبول کرنے والے خاندان میں 7 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔ تقریب کے بعد پورے خاندان نے اپنے ہند نام ترک کر کے اسلامی نام اختیار کر لئے، خاندان کے سربراہ سمارام نے اپنا نام بدل کر نیا نام محمد شریف رکھ لیا۔

Post Your Comments