اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے 2014ء کے وسط تک شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔قرارداد کے تحت ہالینڈ میں قائم تنظیم 'آرگنائزیشن فار دی پروہبیشن آف کیمیکل ویپنز' کے ماہرین کو نو ماہ کے عرصے کے دوران میں شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کا کھوج لگا کر انہیں اپنی نگرانی میں تلف کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔