برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ امور طے ہونا اپنی جگہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق ولیم ہیگ کے بیانات لوگوں کی خاص توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کا دورہ کرنی والے ولیم ہیگ کہتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ وزراء اور لوگوں کی اس معاملے میں دلچسپی ہے۔ الطاف حسین سے متعلق برطانوی ٹی وی پر نشر ڈاکومینٹری سے لوگوں کی تشویش اور بڑھی ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور پھر مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس پاکستانی نژاد افراد کے گھروں پر اب تک 15 سے زائد چھاپے مارچکی ہے